بھارت میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کیخلاف ہنگامے

October 15, 2015 2:19 pm0 commentsViews: 29

سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنتھ صاحب ک صفحات کو پھاڑ کر گوردوارے کی گلی میں پھینک دیا گیا
پولیس کی جانب سے مظاہرین کے سربراہ کو گرفتار کرنے کی کوشش پر جھڑپیں، ہنگاموں میں 100افراد زخمی
فرید کوٹ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے‘ ہنگاموں میں100 افراد زخمی ہوگئے‘ ضلع فرید کوٹ اور دیگر علاقوں میں یہ ہنگامے اس وقت پھوٹ پڑے جب سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنتھ صاحب کے سو سے زائد صفحات کو گوردوارے کی جانب جانیوالے ایک گلی میں پھاڑ کر پھینکا گیا تھا‘ گروگرنتھ صاحب کی بے حرمتی کیخلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے‘ پولیس کی جانب سے مظاہرین کے سربراہ کو گرفتار کرنے کی کوشش پر جھڑپیں شرو ع ہوگئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس ‘واٹر کینن کا استعمال کیا‘جھڑپوں میں بھنٹڈا کے پولیس آئی جی جتندرا جین‘12پولیس اہلکاروں سمیت 100 افراد زخمی ہوگئے۔

Tags: