بلدیہ ٹائون میں روئی کے گودام میں خوفناک آتشزدگی

October 15, 2015 2:18 pm0 commentsViews: 22

لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن میں روئی کے گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن نمبر9قائمخانی کالونی میں پکوڑا چوک کے قریب واقع روئی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے تین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ،آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کے عملے نے مزید گاڑیاں طلب کرلی ،بعدازاں تین گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد عملے نے8فائر ٹینڈر اور2باؤزر کی مدد سے قابو پالیا ،مگر رات گئے تک کولنگ کا سلسلہ جاری تھا ،فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیااور آگ لگنے کی وجہ بھی فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

Tags: