کراچی میں داعش کی موجودگی پر سول سوسائٹی سراپا احتجاج

October 15, 2015 2:19 pm0 commentsViews: 19

پریس کلب میں احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹرز، وکلاء، انجینئروں، دانشوروں و دیگر افراد نے شرکت کی
داعش کے نیٹ ورک کو توڑ کر دہشت گردوں کو عبرت ناک سزا دی جائے، مظاہرین کا مطالبہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سول سوسائٹی کے تحت پریس کلب کے سامنے کراچی میں داعش کی موجودگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا‘ احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹرز‘ پروفیسرز‘ دانشور‘ انجینئرز اور وکلاء سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ‘اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر داعش کیخلاف نعرے درج تھے‘ مظاہرین نے داعش کیخلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں‘ کراچی میں داعش کے53دہشت گردوں کے نیٹ ورک کوختم کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے‘ مقررین نے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ جو لوگ سہولت کار بن کر کراچی میں داعش سے تعاون کررہے ہیں ان کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔