سلیم شہزاد نے سیاست سے علیحدگی پر غور شروع کردیا

October 16, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 25

اپنے تجربات کسی دوسرے شعبے میں استعمال کروں گا
سیاست سے ریٹائرمنٹ پر غور کررہا ہوں، سلیم شہزاد
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قیادت کی جانب سے پارٹی سے نکالے گئے رہنما سلیم شہزاد نے سیاست سے علیحدگی پر غور شروع کردیا ہے۔ سابق متحدہ رہنما سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ اپنے تجربات کسی دوسرے شعبے میں استعمال کروں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سلیم شہزاد نے ایک بیان میں جاری کیا۔ جس میں کہا ہے کہ وہ سیاست سے ریٹائرمنٹ پر غور کررہا ہیں۔ سلیم شہزاد کو چند سال پہلے متحدہ کی رابطہ کمیٹی سے الگ کردیا گیا تھا۔ تاہم وہ لندن میں متحدہ کے جلسوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتے تھے۔

Tags: