ڈاکٹر عاصم کی ڈگریاں چیک کرانے کا فیصلہ

October 16, 2015 3:52 pm0 commentsViews: 21

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے ڈاکٹر عاصم کی تمام ڈگریوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی اندرون اور بیرون ملک سے حاصل کی گئی تمام ڈگریوں کی جانچ پڑتال کرائی جائیگی‘ نیب کو ڈاکٹر عاصم کی مکمل فائل فراہم کردی گئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے ڈائو میڈیکل کالج سے1978 میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی جب کہ ایم سی پی ایس کی ڈگری1981 میں حاصل کی تھی۔

Tags: