وزیر اعلیٰ سندھ کے مختلف بینکوں میں 6 اکائونٹس

October 16, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 22

32 لاکھ کا ڈیفنس میں بنگلہ اور صرف 2 لاکھ مالیت کے زیورات کے مالک ہیں
کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور ان کے اہل خانہ کے صوبے میں مختلف بینکوں میں 6بینک اکائونٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی ہیں۔ جن کے مطابق سندھ کے ایک اکائونٹ میں صرف 1 ہزار 96 ہزار روپے بیلنس ہے جبکہ ایچ بی ایل کی ایک برانچ میں 69 لاکھ 91 ہزار روپے ہیں یو بی ایل کی ایک برانچ میں اکائونٹ میں 14 لاکھ 62 ہزار روپے ہیں۔ ایم سی بی کی ایک برانچ کے اکائونٹ میں 21لاکھ98 ہزار روپے ہیں۔ الائیڈ بینک کی ایک برانچ کے اکائونٹ میں 19 ہزار 276 روپے ہیں اور سندھ بینک کے دوسرے اکائونٹ میں 1 لاکھ 4 ہزار روپے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے گھر پر صرف 2 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ہیں اور ان کے پاس 73 ہزار روپے کیش موجود ہیں۔ ڈیفنس کراچی کے بنگلے کی مالیت 32 لاکھ روپے ہے۔

Tags: