کراچی میں قتل و غارت میں50 فیصد کمی ہونے کا دعویٰ

October 16, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 18

2014 میں30 ستمبر تک1508 افراد قتل ہوئے، رواں سال740 افراد قتل کیے گئے، مشتاق مہر
کراچی(کرائم پورٹر)کراچی پولیس کے چیف مشتاق احمد مہر نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں قتل و غارت گری کی وارداتوں میںکمی واقع ہوئی ہے۔کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق کراچی پولیس چیف مشتاق احمد مہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر میں پولیس کی موثر حکمت عملی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کی وجہ سے شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ سال کی نسبت اس سال قتل کے واقعات میں50فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ سال 2014میں30 ستمبر تک فائرنگ کے واقعات میں 1508افراد کو موت کی گھاٹ اتارا گیا تھا جبکہ رواں سال30 ستمبر تک 740 افراد قتل ہوئے ہیں۔

Tags: