گائے ایک جانور، انسان کی ماں کیسے ہو سکتی ہے، سابق بھارتی جج

October 16, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 42

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے ایک سابق جج جسٹس مارکینڈے کاٹجو نے گائے کا گوشت کھانے والے بھارتی مسلمانوں اور دیگر شہریوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائے ماتا نہیں، گائے صرف ایک جانور ہے، جیسے گھوڑی، بکری، اونٹ تو پھر گائے کو گائو ماتا کیسے کہا جا سکتا ہے کیا ایک جانور انسان کی ماں ہو سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دہلی سے ایک اخبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ گائے کے گوشت پر ایسی پابندی ہماری پرانی سوچ کو دکھاتی ہیں، پوری دنیا کے سامنے ہمارا مذاق اڑاتی ہیں، آئین کے تحت بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور سیکولر ازم کا مطلب ہر طرح کی مکمل آزادی ہے ، بنا مذہب و ملت ریاست کے ہر شہری کے عقیدہ سوچ کا احترام کرنا ہوتا ہے۔

Tags: