ٹی وی چینلز محرم الحرام کے تقدس کا خیال رکھیں، پیمرا

October 16, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 34

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیمرا نے ٹی وی چینلوں ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں اور کیبل ٹی وی لائسنس ہولڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پروگراموں میں محرم الحرام کے تقدس کا خیال رکھیں اور کسی پروگرام میں اس ماہ کی حرمت کے خلاف کوئی پروگرام نشر نہ کریں، پیمرا نے مزید ہدایت کی ہے کہ ٹی وی چینل اپنے پروگراموں میں احتیاط کریں وہ مذہبی جذبات کو مجروح نہ کریں اور نفرت انگیز پروگرام نشر کرنے سے اجتناب کریں۔

Tags: