کراچی میں غربت بڑھ گئی‘ نصف نوجوان بے روزگار ہوگئے

October 16, 2015 4:07 pm0 commentsViews: 73

نامساعد حالات کے باعث کاروبار سمٹ رہا ہے‘ کارخانوں کی بندش سے لاکھوں مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے
تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ملازمت کی شرح30 فیصد سے گھٹ کر 5 فیصد رہ گئی‘ انٹر نیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ کی رپورٹ
کراچی( کامرس رپورٹر) غریب پرور شہر کراچی پر افلاس کے سائے گہرے ہونے لگے شہر کے52 فیصد نوجوان بیروزگار ، نا مساعد حالات کے باعث کاروبار تیزی سے سمٹ رہا ہے۔ بر آمد میں کمی کے باعث کارخانوں کی بندش سے لاکھوں مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے انٹر نیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق ڈھائی کروڑ سے زائد آبادی کا شہر بھوک اور افلاس کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تعلیم یافتہ نوجوانوں میں ملازمت کے حصول کی شرح30 فیصد سے گھٹ کر صرف5 فیصد رہ گئی ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے52 ممالک کے80 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جن میں پاکستانی گیارہویں نمبر پر اور بھارت25 ویں نمبر پرہے۔ کراچی میں روزگار کے حصول کی شرح تناسب100 فیصد سے گھٹ کر صرف5 فیصد رہ گیا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں موجودہ سال افلاس میں مبتلا لوگوں کی تعداد میں مزید چار کروڑ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بد امنی، ناقص انتظامی اصلاحات، رشوت ستانی اور بد عنوانی کے باعث ترقیاتی منصوبوں کی عدم تکمیل پانی، بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی اور ٹیرف ریٹس میں مسلسل اضافے کے باعث کراچی کے شہریوں کی قوت مزید تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

Tags: