قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے پر دودھ فروشوں کا احتجاج‘ بھینسوں کو ذبح کردیا

October 16, 2015 4:08 pm0 commentsViews: 17

کمشنر کراچی نے دودھ فی کلو 70 روپے فروخت کرنے کا حکم دیا ہے مگر اس پر عملدر آمد کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں
محرم کے بعد شہر کی داخلی و خارجی شاہراہیں بند کرکے احتجاج کرینگے‘ ڈیری فارمرز‘ سرکاری نرخ پر دودھ کی فروخت یقینی بنائیں گے‘ کمشنر کراچی
کراچی( کامرس رپورٹر) کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں مناسب اضافے کی اجازت دی جائے۔ ڈیری فارمرز نے احتجاج کے دوران کئی بھینسوں کو ذبح کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کر ایا، ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کی جانب سے من مانی قیمت پر دودھ کی فروخت کی اجازت نہ ملنے پر جمعرات کے روز احتجاجاً بڑھی بھینسیں ذبح کر دیں اس موقع پر ڈیری فارمرز نے کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے انہیں70 روپے فی کلو دودھ فروخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن یہ ان کیلئے ممکن نہیں ہے۔ ڈیری فارمرز نے انتظامیہ کو دھمکی بھی دی ہے کہ وہ محرم الحرام کے احترام میں عاشورہ تک تو کوئی احتجاج نہیں کرینگے لیکن اگر اس کے بعد بھی ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو پھر کراچی کی تمام داخلی و خارجی راستوں شاہراہوں کو بلاک کرکے بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

Tags: