معذور افراد کو یوٹیلیٹی بلز کی آدھی رقم معاف کی جائے، نابینا افراد

October 16, 2015 4:12 pm0 commentsViews: 18

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انجمن برائے نابینا و معذورین کے رہنمائوں زبیر احمد صدیقی، ثمینہ شیخ اور عمر فاروق نے سندھ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معذور خواتین و مرد اور بالخصوص نابینا لوگوں کو تمام یوٹیلیٹی بلز کی مد میں آدھی رقم معاف کی جائے۔ ٹرین میں بھی آدھے ٹکٹ کی سفری سہولت فراہم کی جائے۔ معذور لوگوں کیلئے ایک کارڈ بنایا جائے تا کہ وہ کسی بھی نجی یا سرکاری اسپتال میں جائیں تو ان کا علاج مفت ہو، نابینا لوگوں کو دو کمروں کا مکان بنا کر آسان اقساط پر فراہم کیا جائے تا کہ نابینا لوگوں کو بھی سر چھپانے کی جگہ مل سکے۔ یہ مطالبات انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔