وزیراعظم نے موبائل فون کارڈز پر نیا ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی

October 16, 2015 4:15 pm0 commentsViews: 22

بائیو میٹرک تصدیق کیلئے صارف سے7 روپے فیس لی جائے گی جو ہر نئی سم پر لاگو ہوگی
لاہور( آن لائن) موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور پی ٹی اے سے مشاورت کے بعد آئی ٹی منسٹری نے 250 روپے یا اس سے زیادہ مالیت والے موبائل فون کارڈز پر نیا ٹیکس لگانے کی تجویز وفاقی وزارت خزانہ کو دی تھی جو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مسترد کر دی ہے، تاہم یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ صرف بائیو میٹرک تصدیق کیلئے صارف سے فیس لی جائے گی۔ جو ہر نئی سم پر لاگو ہوگی ذمہ دار زرائع کے مطابق مذکورہ ٹیکس عید الاضحیٰ کے بعد لگائے جانے کا امکان تھا تاہم سینئر وفاقی وزراء نے حکومت کو مشورہ دیا کہ حکومت مخالف لابی مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ یاد رہے کہ آئی ٹی منسٹری و پی ٹی اے کی جانب سے سفارش کی گئی تھی کہ موبائل فون کارڈ پر نیا ٹیکس جو تقریبا7 روپے بتایا جا رہا ہے لاگو کر دیا جائے۔

Tags: