کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں اسٹریٹ کرائمز کیخلاف کمیٹی کا قیام

October 16, 2015 4:15 pm0 commentsViews: 22

علاقہ مکینوں کو سہولیات فراہم کی جائیں، سی پی ایل سی نیبر ہوڈ کیئر کی تقریب سے مقررین کا خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور اسٹریٹ کرائمزمیں اضافے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے۔ انتظامیہ اور پولیس علاقہ مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کی جانب سے سی پی ایل سی نیبر ہوڈ کیئر کی تقریب کے موقع پر مختلف مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اہل محلہ سے خصوصی طور پر مرزا شاہد بیگ، اقبال یوسف، نثار پرچم سمیت حاجی نور احمد شیخ، خالد نور، اورنگزیب، کاشف علی، محمد عامر، محمد حارث، سید نصرت محمد شاہ، انیس الرحمن، محمد عمیر، فیصل ذکی اللہ والا، شیخ زبیر، زبیر نور، ذیشان احمد اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے رضا کارانہ طور پر خصوصی شرکت کی۔ کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے رہائشی افراد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا علاقے میں ایسی سیکورٹی ایجنسیونں سے رابطے کئے جائیں جن کے پاس جدید اسلحہ ہو اور ان کے افراد ڈیوٹی پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کریں۔ اس موقع پر اہل محلہ کی جانب سے ایک مثبت لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اور کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے ایک سے لے کر9 بلاک کے معزز افراد پر ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جو سوسائٹی اور سی پی ایل سی کے معاملات کو دیکھے گی۔