پی ایس ٹی، جے ایس ٹی اساتذہ کو محکمہ جاتی ترقی دی جائے، محمد اسلم

October 16, 2015 4:15 pm0 commentsViews: 35

کراچی( پ ر) سرکاری اسکولوں میں تدریسی فرائض انجام دینے والے پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی اساتذہ کے وفد نے گورنمنٹ اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن ( گسٹا) کراچی کے صدر محمد اسلم سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ20 سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر ہم آج تک محکمہ جاتی ترقی سے محروم ہیں حالانکہ گزشتہ تین سال سے سینیارٹی لسٹ مکمل ہے مگر اس کا اجرا نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ اس مہنگائی کے دور میں موجودہ تنخواہ میں گزارہ مشکل ہو رہا ہے۔ گسٹا کے صدر محمد اسلم، نے وفد کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے صوبائی سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ٹی، جے ایس ٹی اساتذہ کو فوری طور پر محکمہ جاتی ترقی دیتے ہوئے انہیں ایچ ایس ٹی گریڈ دیا جائے۔