فاروق اعظمؓ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

October 16, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 22

یکم محرم کو سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں جس میں ان کی اسلام کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
کراچی( یو پی پی) ملک بھر میں خلیفہ دوم حضرت سید نا عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت یکم محرم کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ریلیاں نکالی گئیں اور فاروق اعظم ؓ کی اسلام کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ملک بھر میں اہلسنت و الجماعت نے یوم عمر ؓ بطور یوم عدل منایا۔ وفاقی دار الحکومت سمیت 3 صوبوں میں عام تعطیل نہ کئے جانے کے خلاف مطالباتی جلوس نکالے گئے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا اور شہر کراچی میں مطالبہ تسلیم ہونے پر اہلسنت و الجماعت نے یوم عدل کے ساتھ یوم تشکر بھی منایا۔ خلیفہ ثانی اور مراد پیغمبر ﷺ حضرت عمر فاروق ؓ کی پوری زندگی ہر مسلمان کیلئے مشعل راہ ہے۔