دنیا بھر میں آج خوراک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

October 16, 2015 4:16 pm0 commentsViews: 41

کراچی میں ورلڈ فوڈ ڈے پر نئی پیزا چین کا افتتاح، بھوک و افلاس کا خاتمہ چاہتے ہیں، سید معظم علی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے کراچی میں ورلڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے گلشن اقبال کے علاقے میں کینیڈین منیجمنٹ کے اشتراک سےPizza Today کے نام سے نئی پیزا چین کا افتتاح کرایا جس کو عوامی حلقوں میں پذیرائی ملی ہے۔ تقریب میں کرکٹر شاہد آفریدی کی این جی اوز کے نمائندوں کے علاوہ اقراء یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ نے خصوصی شرکت کی اورPizza Today کو سراہا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایگزیکٹو معظم سید نے کہاکہ ہم پاکستان میں بھوک و افلاس ختم کرنے کا فلاحی منصوبہ لے کر آئے ہیں اس سلسلے میں جلد جامع پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سال چونکہ غربت کے خاتمے کا سال قرار دیا گیا ہے اس لئے ہم اس میں اپنا بھر پور حصہ ڈالنا چاہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ گلشن اقبال کے بعد کراچی کے مزید 12 علاقوں میںPizza Today کی برانچیں کھولی جائیں گی۔ جس کیلئے منصوبہ بندی جاری ہے۔ اس موقع پر تقریب میں شریک مہمانوں نے Pizza کے ذائقے کو پسند کیا اور ساتھ میں بہترین ماحول کی فراہمی کو بھی عوام کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

Tags: