صدر کے تاجروں کا اعلیٰ پولیس افسر کی معطلی کا مطالبہ

October 16, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 17

اے ڈی آئی جی طارق نورانی نے تاجروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، الیاس میمن کی صحافیوں سے بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صدر کے تاجروں نے اے ڈی آئی جی طارق نورانی کی معطلی کا مطالبہ کردیا۔ اعلیٰ پولیس افسران نے میٹنگ کے دوران تاجر رہنمائوں سے بد تمیزی کی تھی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں صدر الائنس ایسوسی ایشن کے رہنما الیاس میمن نے صحافیوں کو بتایا کہ انٹر نیشنل سینٹر میں ہونے والی میٹنگ میں اے ڈی آئی جی طارق نورانی اچانک تاجر رہنمائوں پر برہم ہوگئے اور ان کے ساتھ بد تمیزی شروع کر دی جبکہ تاجر رہنمائوں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تو انہوں نے تاجروں کو دھمکیاں بھی دیں۔ الیاس میمن نے بتایا کہ میرے ساتھ بھی کافی بد تمیزی کی گئی انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے درخواست کی ہے کہ وہ اے ڈی آئی جی کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جائے ورنہ تاجر برادری احتجاج پر مجبور ہوجائیگی۔

Tags: