کراچی میں یونیورسٹیوں کی سیکورٹی کیلئے علیحدہ فورس بنادی گئی

October 16, 2015 4:18 pm0 commentsViews: 33

فورس میں 700 پولیس اہلکار شامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی آصفہ بھٹو کو بریفنگ
لیاری میڈیکل کالج غریب لڑکیوں کیلئے ہے، اسے بہترین کالج بنایاجائے، آصفہ بھٹو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ آصفہ بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ سے صوبے میں جاری پولیو کے خاتمے کی مہم اور لیاری میڈیکل کالج کی بہتری کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے آصفہ کو صوبہ سندھ میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کے سلسلے میں سندھ حکومت کے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ انہوں نے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے700 پولیس اہلکاروں پر مشتمل علیحدہ فورس تشکیل دی ہے۔ جبکہ لیاری میڈیکل کالج پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ لیاری میڈیکل کالج صرف غریب لڑکیوں کے لئے ہے اور میرا یہ خواب ہے کہ اسے بہترین کالج بنایا جائے۔

Tags: