سانحہ کار ساز کے شہداء کی آٹھویں برسی اتوار کو منائی جائے گی

October 16, 2015 4:18 pm0 commentsViews: 20

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سانحہ شہداء کار ساز کی آٹھویں برسی اتوار 18 اکتوبر 2015ء کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور سندھ بھر میں شہداء کا ر ساز کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام ضلعی صدور کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں شہداء کار ساز کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کریں اور شہداء جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کریں۔