فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کی قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد

October 16, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 33

پروجیکٹ کی قرعہ اندازی میں ناکام ممبران کو مایوس نہ ہونے کی تلقین
کراچی( اسٹاف رپورٹر) فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کی جانب سے پی اے ایف میوزیم کے سبزہ زار میں قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی۔ شہر قائد کے معززین ‘پی اے ایف کے افسران‘ کاروباری شخصیات‘ میڈیا کے نمائندگان اور اسکیم کے بکنگ ممبران سمیت لوگوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ(سدن ایئر کمانڈ) پی اے ایف تھے اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار سے کی گئی قرعہ اندازی کے بعد مہمان خصوصی نے اپنی تقریر کے دوران خطاب کرتے ہوئے فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کراچی کی قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت پر طمانیت کااظہار کیا اور قرعہ اندازی کے دوران کامیاب قرار پانے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ معزز مہمان خصوصی نے پروجیکٹ کی قرعہ اندازی میں ناکام رہ جانیوالے ممبران کو مایوس نہ ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ممبران کو مستقبل قریب میں فضائیہ کے آنے والے دیگر پروجیکٹس میں ایسے مواقع حاصل ہوں گے۔ اس تقریب کے دوران فضائیہ ہائوسنگ اسکیم‘ کراچی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنی تقریر میں پروجیکٹ کی مینجمنٹ ٹیم جس نے رجسٹریشن تا بکنگ اور پھر قرعہ اندازی کے مرحلے کو بخوبی انجام دیا کو داد و تحسین دیتے ہوئے کہا کہ فضائیہ ہائوسنگ اسکیم‘ کراچی کے پروجیکٹ کی ٹائون پلاننگ کو کم مدت میں بہترین پروجیکٹ کنسلٹنٹس کی مدد سے تیار تیار کیا گیا ہے۔تقریب کے شرکاء کی پر زور تالیوں کی گونج میں مہمان خصوصی نے انہیں اس پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ انشاء اللہ ہمارے سولین بھائیوںاور پی اے ایف کے افسران کو ان اپارٹمنٹ کی ملکیت بروقت حوالے کردی جائیگی۔