صدر کو پارکنگ فری بنانے کیلئے مفت شٹل سروس کا آغاز

October 16, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 26

زینب مارکیٹ‘ سنگر چوک‘ الیکٹرونکس مارکیٹ‘ صدر جی پی او تک مفت شٹل سروس فراہم
کوئی بھی شہری صدر میں گاڑی یا موٹر سائیکل پارک نہیں کرے گا‘ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے صدر کے علاقوں کو پارکنگ فری بنانے کیلئے پارکنگ پلازہ تا زینب مارکیٹ ‘سنگر چوک ‘الیکٹرانک مارکیٹس اور صدر جی پی او تک مفت شٹل سروس کا آغاز کردیا ہے تاکہ شہری اپنی گاڑیوں کو پارکنگ پلازہ میں پارک کرکے فری شٹل سروس کے زریعے ان علاقوں میں جا سکیں‘ یہ اقدام ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ صدر کے علاقے میںٹریفک کو زیادہ بہتر طریقے سے رواں رکھا اور پارکنگ فری بنایا جاسکے۔ اس کیلئے پارکنگ پر پابندی لگادی گئی ہے‘ اب صدر کے علاقے میں جہاں جہاں بلدیہ عظمیٰ کراچی نے فری شٹل سروس شروع کی ہے کوئی بھی شہری گاڑی یا موٹر سائیکل کھڑی نہیں کرسکے گا بلکہ اس کو پارکنگ پلازہ میں گاڑیاں کھڑی کرکے شٹل کے ذریعے ان علاقوں میں آنے جانے کی سہولت حاصل ہوگی۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اس اقدام اور شہریوں کو دی جانیوالی سہولت کی وجہ سے جمعرات کو صدر پارکنگ پلازہ میں کھڑی ہونیوالی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تاہم شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بلدیہ کی جانب سے دی جانیوالی اس سہولت سے فائدہ حاصل کریں۔

Tags: