چائنا کی کمپنی اسٹیل ملز خریدنے کیلئے تیار

October 16, 2015 4:22 pm0 commentsViews: 18

اسٹیل ملز کا دورہ کرنے کے بعد وفد کی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سے ملاقات میں خریداری کی پیشکش کر دی
پیداواری صلاحیت کو50 لاکھ ٹن سالانہ تک پہنچائیں گے، وی ژوشنگ، سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرینگے، غلام مرتضیٰ جتوئی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) چائنا میٹلرجیکل گروپ کارپوریشن نے حکومت کو نجکاری کے ذریعے پاکستان اسٹیل ملز خریدنے کی پیشکش کردی‘ مزید سرمایہ کاری کرکے اسٹیل ملز کی پیدواری صلاحیت 50لاکھ ٹن سالانہ تک پہنچائیں گے جبکہ کوشش ہوگی کہ کم سے کم افرادی قوت کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ پیدوار حاصل کی جائے جبکہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی کی جانب سے چینی کمپنی کو اسٹیہل ملز میں کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر بنانے کی اور اس مقصد کیلئے پورٹ قاسم پر موجود اسٹیل ملزم کی جیٹی استعمال کرنے کی پیشکش کی گئی۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی سے چین کے شہر ووآن کے میئر وی ژوشنگ کی سربراہی میں چائنا میٹلرجیکل گروپ کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی جو پاکستان اسٹیل ملزکا تازہ دورہ کرکے واپس لوٹا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن کا شمار چین کی50 بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے جبکہ اس کی سالانہ آمدنی36ارب ڈالر اوراثاثوں کی مالیت 30 ارب ڈالر ہے جو صرف 4500 ملازمین کے ذریعے سالانہ 30لاکھ ٹن اسٹیل تیار کردی ہے۔ غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ حکومت اسٹیل کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریگی۔

Tags: