برطانوی یونیورسٹی نے شاہ رخ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیدی

October 16, 2015 4:23 pm0 commentsViews: 21

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وود اداکار کنگ خان کو برطانوی یونیورسٹی آف ایڈنبرگ نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ جو آج کل برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ انہیں یونیورسٹی آف ایڈنبرگ نے لیکچر دینے کی دعوت دی تھی۔ شاہ رخ خان نے اپنی زندگی سے حاصل ہونیوالے تجربات یونیورسٹی کے طالبعلموں سے شیئر کئے‘ اس موقع پر شاہ رخ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی زندگی از خود ایک کرشمہ ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو اس سے قبل برطانیہ کی ہی یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ شائر بھی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز چکی ہے۔

Tags: