میرا نے ہدایت کار حسن عسکری کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا

October 16, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 41

شوٹنگ کیلئے کئی ماہ سے وقت نہیں دے پارہی ہیں
فلم کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے تھوڑا سا کام باقی ہے
لاہور( کلچرل ڈیسک) فلمسٹار میرا نے ہدایتکار حسن عسکری کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا۔ فلمسٹار میرا ہدایتکار حسن عسکری کی نئی فلم بیڈ بوائز میں مرکزی کردار نعھارہی ہیں۔ میرا گزشتہ کئی ماہ سے فلم کیلئے وقت نہیں دے پارہی ہیں جسکی وجہ سے فلم مکمل نہیں ہورہی۔ فلم کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ اب میرا کا کچھ کام باقی ہے۔ جس کیلئے میرا مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں اب ایک بار پھر انہوں نے ہدایتکار کو12 محرم کے بعد کا قت دیا ہے۔ اس فلم میں میرا کے علاوہ عرفان کھوسٹ‘ راشد محمود‘ شاہ میر‘ موسیٰ خان‘ زری اور دیگر شامل ہیں۔ ہدایتکار حسن عسکری کے مطابق وہ فلم کو جلد مکمل کرکے ریلیز کرنا چاہتے ہیں ۔امید ہے کہ اب میرا نے جو وقت دیا ہے۔ وہ اس پر قائم رہیں گی۔

Tags: