ایاز صادق متنازعہ اسپیکر ہیں، شیخ رشید

October 16, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 15

تہمینہ دولتانہ کی طرح جا کر اپنا دوپٹہ ایاز صادق کے منہ پر نہیں ماروں گا
عمران خان کی ایک چیز پسند ہے کہ وہ کبھی ہار کو بھی تسلیم نہیں کرتا، سربراہ عوامی مسلم لیگ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر متنازعہ ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی بنادیا گیا تو تہمینہ دولتانہ کی طرح جا کر اپنا دوپٹہ ایاز صادق کے منہ پر نہیں ماروں گا‘ امید ہے اب بھی مائیک بند رہے گا۔ تحریک انصاف انتخابات میں امید واروں کے چنائو کا فیصلہ ٹھیک نہیں کرتی‘ ‘عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی ایک چیز بہت پسند ہے کہ وہ کبھی ہار کو بھی تسلیم نہیں کرتا‘ انہوں نے کہا کہ میرا مائیک تو بند ہے اور اب بھی بند رہے گا لیکن ایاز صادق ایک متنازعہ اسپیکر ہے۔ مسلم لیگ (ن) میں اور بھی ٹیلنٹڈ لوگ موجود ہیں انہیں اسپیکر قومی اسمبلی تعینات کیا جائے۔

Tags: