ٹرالر سے کنٹینر گر گیا‘ نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام

October 16, 2015 4:29 pm0 commentsViews: 25

کراچی(کرائم پورٹر)بن قاسم کے علاقے نیشنل ہائی وے پر ٹرالر سے کنٹینرگر گیا جس کے نتیجے میں ایک بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر سے سامان سے لدا کنٹینرگر گیاجس کے نتیجے میں نیشنل ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،گاڑیوں،کی لمبی قطاریں لگ گئی،ٹریفک اور علاقہ پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت کرین کی مدد سے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کنٹینر نیشنل ہائی وے روڈ سے ہٹا کر سائیڈپر رکھا جس کے بعد ٹریفک کی روانی دوبارہ شروع ہوگئی۔

Tags: