خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشت گرد کی لاش ماں اور ماموں نے وصول کرلی

October 16, 2015 4:26 pm0 commentsViews: 20

کراچی (کرائم رپورٹر) الفلاح کے علاقے میں سابقہ ایس ایس پی ملیر کے چھاپے کے دوران خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے والے دہشت گرد کی لاش اسکے ماموں اور ماں نے ایدھی سرد خانے سے وصول کرلی ۔تفصیلات کے مطابق 20 ستمبرکے روز الفلاح تھانے کی حدود ملیر رفاع عام سوسائٹی جمال بلڈنگ پلاٹ نمبر B-13 پر کالعدم پنجابی مجاہد طالبان پاکستان کے دہشتگرد فرحان عرف موٹا عرف فیصل ملک کی گرفتاری کیلئے سابقہ ایس ایس پی ملیر رائو انور اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے مذکورہ بلڈنگ پر کارروائی کی تھی ،جس پر ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو بم سے اڑا لیا تھا ،جس میں سب انسپکٹر شعیب اور پولیس اہلکار اشرف زخمی ہوئے تھے۔

Tags: