ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر2344 افراد کے چالان

October 16, 2015 4:27 pm0 commentsViews: 21

8 جون سے14 اکتوبر تک بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے4 لاکھ 4 ہزار18 افراد کے چالان کیے گئے
کراچی(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ٹریفک پولیس نے 15اکتوبر کو کم عمر گاڑی چلانے والے 21گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ بغیر ہلمٹ2323 افراد کے چالان کئے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق ٹریفک پولیس نے یکم جون سے14 اکتوبر2015،ساڑھے4 ماہ کے دوران کم عمر گاڑی چلانے والے3209افراد کے چالان کئے جبکہ 8 جون سے14 اکتوبر تک4لاکھ4ہزار18 ایسے افراد کے چالان کئے جو بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔

Tags: