سنی تحریک نے یوم فاروق اعظمؓ کو یوم عدل کے طور پر منایا

October 16, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 20

گستاخ رسول ﷺکیلئے عمر فاروق کا فیصلہ رہتی دنیا تک کیلئے مشعل راہ ہے،ثروت اعجاز قادری
کراچی( پ ) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام خلیفہ دوم امیرالمومنین سیدناحضرت عمرفاروق ؓ کے یوم شہادت کوملک گیر سطح پر یوم عدل کے طورپر نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا،اس موقع پر ملک کے اکثرشہروں میںکانفرنسیں،ریلیاں اورسیمینارز منعقد کیے گئے اورمقررین نے سیدناحضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی اسلام کیلئے لازوال خدمات پرانہیںزبردست خراج تحسین پیش کیا، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ سیدنافاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے عدل و انصاف کا وہ معیار قائم کیا کہ اسکی نظیر ملنا مشکل ہے، گستاخ رسولؐ کیلئے سیدنافاروق اعظم کافیصلہ رہتی دُنیاتک کیلئے مشعلِ راہ ہے،غازی ممتازحسین قادری نے گستاخ رسولﷺکے خلاف اپناکردارپیش کرکے سنت فاروقی کوزندہ کیاہے،حکومت اورعدلیہ کوبھی چاہیے کہ حضرت عمرفاروقؓکے لازوال فیصلوں سے رہنمائی حاصل کریں،معاشرے میں حقیقی انقلاب برپاکرنے کیلئے سیدنافاروق اعظم ؓ کے نقش قدم پر چلناہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عدل مناتے ہوئے کیا ،سیدنا فارق اعظم نے اسلام کے پرچم کو نہ صرف بلند کیا ،دُنیا میں قیام امن کیلئے آج ایک مرتبہ پھر کردارِفاروقیؓ کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ توہین صحابہ بدترین اورسنگین جرم ہے جسکی وجہ سے معاشرے میں کشیدگی پیداہوتی ہے،حکومت توہین صحابہ پر مبنی دل آزار لٹریچر پر فوری پابندی عائد کرے،سیدنا فاروق اعظم ؓ وہ عظیم صحابی رسول ﷺ ہیں جنہیں رسول اکرم ﷺ نے اللہ سے مانگ کر لیاصحابہ ؓ سارے مرید رسول ﷺ ہیں پر حضرت عمرؓ مراد رسولﷺ بھی ہیں،خلیفہ ثانی حضرت فاروق اعظم ؓ نے22لاکھ مربع میل زمین پر اسلامی خلافت قائم کی،ہمارے تمام مسائل کا حل سیدنا عمرفاروق ؓ کے زریں اصولوں پر گامزن ہونے میں مضمر ہے،وقت آگیا ہے کہ تما م سیاسی ومذہبی جماعتیں تعمیری اور مثبت سوچ کا آغاز کریں ۔