اینٹی کرپشن کا سوک سینٹر میں محکمہ ایکسائز کے دفتر پر چھاپہ

October 16, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 20

کراچی(کرائم رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن حکومت سندھ کی کارروائیاں جاری ہیں، جمعرات کو محکمہ اینٹی کرپشن نے سوک سینٹر میں قائم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے افغان ٹرانزٹ گاڑیوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے، اس کے علاوہ اینٹی کرپشن نے ایم ونگ کے ریکارڈ کی بھی چھان بین کی ہے۔

Tags: