شہید ملت لیاقت علی خان کی 64 ویں برسی آج منائی جائیگی

October 16, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 26

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی64 ویں برسی آج جمعہ16 اکتوبر کو منائی جا رہی ہے، یاد رہے کہ لیاقت علی خان کو راولپنڈی کے لیاقت باغ کے جلسے میں خطاب کے دوران شہید کر دیا گیا تھا، شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی پر مزار قائد سے متصل شہید ملت کے مزار پر فاتحہ خوانی ہوگی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔

Tags: