پورٹ قاسم پر15 ٹن منشیات نذرآتش کر دی گئی

October 16, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 21

منشیات خاموش قاتل ہے جو ہمارے گھروں تک پہنچ رہی ہے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد
آٹھویں جماعت کے نصاب کے سرورق پر منشیات سے نفرت کا اشتہار یا پیغام شائع کیا جائیگا،نثار کھوڑو کا تقریب سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ منشیات کی روک تھام کیلئے مثبت کوششیں کی جارہی ہیں اور بین الاقوامی دنیا کے ساتھ بھی منشیات کی روک تھام کیلئے انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اپنا کردار ادا کررہا ہے اس حوالے سے عوام میں شعورو آگہی ضروری ہے کہ منشیات ہمارے لئے خاموش قاتل ہے جو ہمارے گھروںتک پہنچ رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پورٹ قاسم پر اے این ایف اور کوسٹ گارڈز کی جانب سے پکڑی جانیوالی15 ٹن منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا کہ کسی بھی سوسائٹی کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ منشیات سے نفرت کا پیغام ہر گھر تک پہنچایا جائے۔ اے این ایف‘ کوسٹ گارڈز‘ رینجرز‘ پولیس اور ایکسائز بہتر انداز میں کام کررہے ہیں۔ پکڑی گئی منشیات ہمارے لئے چیلنج ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے آٹھویں جماعت کے نصاب کے سرورق پر منشیات سے نفرت کا اشتہار یا پیغام شائع کیا جائے گا اس سے بھی سوسائٹی پر اچھا اثر پڑیگا بریگیڈیئر ابو ذر نے کہا کہ پاکستان میں64 لاکھ افراد روزانہ کی بنیاد پر نشہ کرتے ہیں جن میں سے 17 لاکھ صوبہ سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔

Tags: