وزیراعظم نوازشریف اور حافظ سعید پر حملوں کا خطرہ

October 16, 2015 4:38 pm0 commentsViews: 22

بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیکورٹی سخت کرنے کا حکم
اہم شخصیات پر حملوں کے لیے را ملک کی دو کالعدم تنظیموں کو استعمال کرسکتی ہے، خفیہ اداروں کی رپورٹ
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ پنجاب نے وزیراعظم نواز شریف اور امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید پر بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را ‘‘ کی جانب سے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے‘ وزارت داخلہ نے آئی جی پنجاب‘ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی‘ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر اور ڈی آئی جی وی وی آئی پی سیکورٹی کو اہم سیاسی شخصیت اور امیر جماعۃ الدعوۃ کی سیکورٹی سخت کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق ’’ را‘‘ اس کارروائی کیلئے ملک میں موجود 2 کالعدم تنظیموں کو استعمال کرسکتی ہے۔ مراسلے میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ان دونوں کالعدم تنظیموںکو فنڈنگ’’را‘‘کی طرف سے کی جارہی ہے‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حملے کی اطلاعات کے بعد ملک بھر میں وسیع پیمانے پر آپریشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب کالعدم تنظیموں کے مفرور ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

Tags: