ندیم نصرت متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر مقرر

October 16, 2015 4:35 pm0 commentsViews: 30

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کا ایک اہم اجلاس کل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ہوا، اجلاس میں رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین سینیٹرز ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور تمام تنظیمی ونگز اور شعبہ جات کے ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں تنظیمی صورتحال پر غور کیا گیا اور تنظیمی امور کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف فیصلے کیے گئے ان فیصلوں کے مطابق سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کو ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا قائم مقامی کنوینر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کو سینئر ڈپٹی کنوینر مقرر کیا گیا ہے، دریں اثناء بانی و قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ان فیصلوں کی توثیق کر دی ہے۔

Tags: