حساس اداروں نے متحدہ کے تین کارکنوں کو حراست میں لے لیا

October 16, 2015 4:40 pm0 commentsViews: 20

کراچی(کرائم رپورٹر) حساس ادار ے کے اہلکاروں نے نارتھ ناظم آباد اور سرجانی میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ کے تین کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس اطلاعات پر نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دو افراد منیر اور علی شان کو حراست میں لے لیا،معلوم ہوا ہے کہ زیر حراست افراد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے ،جبکہ اسی طرح کی کارروائی سرجانی ٹائون میں کی گئی جہاںسے ایک اور متحدہ کارکن خان دلاورکو حراست میں لیا گیا ،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ زیر حراست افراد سے چائنہ کٹنگ اور قتل وغارت گری کے واقعات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔جبکہ سرجانی ٹائون اور نارتھ ناظم آباد پولیس نے چھاپوں کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی۔

Tags: