اثاثوں کے گوشوارے 2 وفاقی وزراء سمیت 272 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

October 17, 2015 3:24 pm0 commentsViews: 30

معطل ارکان میں سردار محمد یوسف‘ راحیلہ مگسی‘ تاج حیدر‘ فروغ نسیم‘ شاہی سید‘ رشید گوڈیل‘ عائشہ رضا فاروق و دیگر شامل
ارکان قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے‘ اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے تک رکنیت معطل رہے گی‘ الیکشن کمیشن
اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر272 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی ہے اور کہا ہے کہ جب تک گوشوارے کی تفصیلات جمع نہیں ہونگی ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال نہیں ہوگی۔ 2 وفاقی وزراء سردار محمد یوسف اور انجینئر خرم دستگیر سمیت مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا، سینیٹر راحیلہ مگسی، پی پی کے سینیٹر تاج حیدر، ایم کیو ایم کے سینیٹر فروغ نسیم، سینیٹر محمد علی سیف، اے این پی کے شاہی سید، ن لیگ کے غوث محمد نیازی، قومی اسمبلی کے ارکان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم، سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا ، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود، عارف علوی، حامد الحق، ساجد نواز، جنید اکبر، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حامد حمید شیخ ، محمد اکرم سمیت دیگر ممبران نے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، محمد علی رشید، جے یو آئی کے مولانا محمد خان شیرانی، خواتین ارکان قومی اسمبلی میں عائشہ رضا فاروقی، نگہت پروین، منزہ حسن، مہرین رزاق بھٹو، پنجاب اسمبلی کے پی ٹی آئی کے راولپنڈی سے رکن اعجاز خان، آصف محمود، حاجی محمد الیاس انصاری، کے پی کے وزیر شوکت علی یوسف زئی سمیت272 ممبران شامل ہیں سینیٹ کے کل13، سندھ اسمبلی کے کل26 ، کے پی کے اسمبلی کے39 اور بلوچستان اسمبلی کے 9 ممبران شامل ہیں۔ یہ ممبران اب قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ جو ممبر الیکشن کمیشن کے پاس اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائے گا اس کی رکنیت بحال کر دی جائے گی، تاہم جتنے روز معطل رہے گا ان ایام کی بطور رکن کسی قسم کی مراعات حاصل نہیں کر سکے گا۔

Tags: