آج صبح حساس ادارے کا لیاری میں چھاپہ، گینگ وار کے 7کارندے گرفتار

October 17, 2015 3:24 pm0 commentsViews: 16

گرفتار شدگان کا تعلق عزیر اور بابالاڈلہ گروپ سے ہے ،ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے حسا س ادارے کی کارروائی لیاری چاکیواڑہ گینگ وار کے7 کارندے گرفتار دستی بم اور اسلحہ بر آمد، تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بر آمد ہوا ہے اور گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار او ر بابا لاڈلہ اور عزیر جان بلوچ گروپ سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست کارندے لیاری سلاٹر ہائوس اور نیا آباد کے رہائشی ہیں اور ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کوبھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

Tags: