زرداری نے رہبر کا عہدہ نہیں مانگا بلاول مکمل با اختیار ہیں، لطیف کھوسہ

October 17, 2015 3:36 pm0 commentsViews: 31

اسلام آباد( آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے پارٹی رہبر کا عہدہ مانگنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ میڈیا کو ایسی افواہیں شائع کرنے سے قبل تصدیق کر لینا چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری مکمل طور پر با اختیار ہیں جبکہ آصف زرداری کے شریک چیئر مین کا عہدہ چھوڑنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Tags: