وسیم اختر نے مقدمات کے خاتمے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

October 17, 2015 3:38 pm0 commentsViews: 32

میرے خلاف غداری کے2 مقدمات درج کیے گئے، ایک جعلی درخواست گزار کے نام سے بنایا گیا، وسیم اختر
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے اپنے خلاف دو مقدمات کے خاتمے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ وسیم اختر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے کہ ان کے خلاف سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ تھانے میں دو مقدمات درج ہیں جو کہ جعلی درخواست گزاروں کے نام سے درج ہیں۔ وسیم اختر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر غداری کے دو مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ایک جعلی درخواست گزار کے کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا، عدالت سے درخواست میں یہی استدعا ہے کہ درخواست گزار کو عدالت میں بلایا جائے جو میرے خلاف ثبوت فراہم کرے، میں نے ٹی وی شو میں فوج کی تعریف کی تھی، لیکن میرے ان الفاظ کو توڑ مروڑ کر بیان کیا گیا۔

Tags: