افریقی ملک چاڈ میں برقع پہننے پر پابندی 62 خواتین گرفتار

October 17, 2015 3:40 pm0 commentsViews: 21

ڈاکار( مانیٹرنگ ڈیسک) چاڈ میں پولیس نے برقع پہننے والی62 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چاڈ کی پولیس کے ترجمان پائول مانگا نے بتایا کہ دار الحکومت این ڈی جامینا سے برقع پہننے والی 62 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین کو انسداد دہشت گردی اقدامات کے تحت خود کش دھماکوں سے بچنے کیلئے گرفتار کیا گیا ہے۔

Tags: