مذہبی نفرت بڑھنے سے بھارت میں نیا پاکستان بن جائیگا

October 17, 2015 3:46 pm0 commentsViews: 26

ملک میں موجود17 کروڑ مسلمانوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا، عوام کو حکمرانوں کیخلاف سٹرکوں پر آنا ہوگا، بھارتی ادیب
ایوارڈ واپس کرنے سے انکار، حالات کی بہتری کیلئے شاعروں اور ادیبوں کو اپنا خون دینا پڑیگا، منور رانا
ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ادیب منور رانا نے ساہیتہ اکیڈمی کا ایوارڈ واپس کرنے سے انکار کردیا۔ منور رانا کا کہا تھا کہ بھارت سے17 کروڑ مسلمانوں کا خاتمہ نا ممکن ہے،۔ حالات ایسے رہے تو نیا پاکستان بن جائے گا۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے منور رانا کا کہنا تھا کہ ایوارڈ واپس کرنے سے ان بے حس حکمرانوں پر کوئی فرق نہیں پڑٖے گا مذہبی نفرت اسی طرح بڑھتی رہی تو نیا پاکستان بن جائے گا۔ حالات سدھارنے کیلئے بھارتی شاعروںاور ادیبوں کو اپنا خون دینا پڑے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک افواہ پر انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان کے قتل پر بھارتی وزیر اعظم کی خاموشی خطرناک ہے۔ حکمرانوں کے خلاف ہمیں سڑکوں پر آنا پڑے گا۔ ان چھوٹے موٹے استعفوں اور ایوارڈز کی واپسی سے کچھ نہیں ہوگا۔

Tags: