ایس ایم منیر کا چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ کا عہدہ خلاف قانون قرار

October 17, 2015 3:47 pm0 commentsViews: 36

تعلیمی قابلیت، عمر اور کینیڈا کی شہریت ٹڈاپ میں چیف ایگزیکٹو کے عہدے کی شرائط کے مطابق نہیں
ایس ایم منیر کو اقرباء پروری کی بنیاد پر تعینات کیا گیا، سرکاری عہدے کے اہل نہیں ہیں، چیئرمین ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
کراچی( آن لائن) ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے معروف صنعتکار ایس ایم منیر کی بطور چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹڈاپ) تقرری کو آئین و قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کے چیئر مین سہیل مظفر نے وزیر اعظم کو لکھے گئے ایک خط میں لکھا ہے کہ ایس ایم منیر کو اقرباء پر وری کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے اور وہ اس عہدے کی مطلوبہ اہلیت پر پورا نہیں اترتے۔ ان کی تعلیمی قابلیت، عمر اور کینیڈا کی شہریت ٹڈاپ ایکٹ2013ء میں چیف ایگزیکٹو کے عہدے کی شرائط کے مطابق نہیں۔ ان کا بیک وقت بزنس مین، ٹریڈ ڈپالیٹیشن اور ٹڈاپ کا چیف ایگزیکٹو ہونا انتہائی غیر قانونی ہے۔ ٹڈاپ میں اپنے عہدے کو انہوں نے ملکی بر آمدات بڑھانے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرتے ہوئے یونائیٹڈ بزنس گروپ بنایا اور اس کے سرپرست اعلیٰ بن کر ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے من پسند شخص کو اس کا صدر بنوایا، اس کے علاوہ وہ ایم سی بی بینک کے ڈائریکٹر، ایف پی سی سی آئی کے کے ای سی ممبر، 1996ء سے کاٹی کے سرپرست اعلیٰ، 2008ء سے پاک انڈیا چیمبر کے صدر، دین ٹیکسٹائل اور دین لیدر کے چیئرمین اور دین گروپ آف انڈسٹریز کے سربراہ ہیں۔ وہ ٹڈاپ کے علاوہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے بورڈ آف کے ممبر ہونے کے ناطے دو سرکاری عہدوں پر بیک وقت کام کر رہے ہیں۔

Tags: