عدالتی بیلف کا کھارادر تھانے پر چھاپہ، مغوی بازیاب

October 17, 2015 3:47 pm0 commentsViews: 39

زیرحراست عبدالستار کی رہائی کے بدلے پولیس نے ایک لاکھ رشوت طلب کی تھی
ڈیوٹی آفیسر اور ایس ایچ او کو ریکارڈ سمیت عدالت میں حاضر ہونے کا حکم
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کے عدالتی بیلف نے عدالت کے حکم پر کھارادر تھانے پر چھاپے مار کر مغوی عبدالستار کو بازیاب کرا لیا عبدالجبار نامی شخص نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں درخواست دی تھی کہ اس کے بھائی عبدالستار کو کھارا در پولیس نے گزشتہ روز حراست میں لیا تھا اور اس کی رہائی کے لئے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کر رہی ہے جس پر عدالتی بیلف نے تھانے پر چھاپہ مار کر عبدالستار کو بازیاب کرا لیا جبکہ ڈیوٹی آفیسر اور ایس ایچ او ، کو ریکارڈ سمیت ہفتے کو عدالت میں طلب کرلیا۔

Tags: