محرم کے باعث بلدیاتی الیکشن کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کی درخواست

October 17, 2015 3:47 pm0 commentsViews: 26

بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ31 اکتوبر کو شروع ہوگا، درخواست پر الیکشن کمیشن نے غور شروع کر دیا
محرم میں سیکورٹی انتظامات کے باعث پولیس ، رینجرز اور انتظامیہ مصروف ہیں، چیف سیکریٹری سندھ کا موقف
کراچی( آن لائن) حکومت نے ماہ محرم کے باعث صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے پہلا مرحلہ کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو باضابطہ درخواست دیدی۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے درخواست کی کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ 31 اکتوبر کو شروع ہوگا تاہم ماہ محرم کے انتظامات کے باعث پولیس اور انتظامی افسران مصروف ہوں گے لہٰذا بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ31 اکتوبر کے بجائے مزید ایک ہفتے کے بعد کی تاریخ سے شروع کیا جائے تا کہ پولیس و دیگر ادارے انتخابی ڈیوٹی دے سکیں۔

Tags: