مجھے بھوپالی ہونے پر فخر ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

October 17, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 112

شگفتہ فرحت کی کتاب تذکرہ شخصیات بھوپال کی تقریب رونمائی ،اہم شخصیات کی شرکت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی اور محبان بھوپال فورم کے زیر اہتمام شگفتہ فرحت کی تذکرہ شخصیات بھوپال کی تقریب رونمائی کے موقع پر عالمی سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ مجھے اپنے بھوپالی ہونے پر فخر ہے۔ پروفیسر سحر انصاری نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا بھوپال سے وابستہ ہونا خود بھوپالیوں اور پاکستانیوں کے لئے فخر ہے ڈاکٹر یونس حسنی نے کہا کہ بھوپال کے لوگ پاکستان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں۔ سینیٹر عبدالحسیب نے کہا تذکرہ بھوپال شخصیت میں جو مدفون حضرات کا ذکر کیا گیا ان کا ختم ہوجانا ہی پاکستان کیلئے ایک عظیم نقصان ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے مختصراً بھوپال کی نمایاں شخصیات کا تذکرہ کیا جن میں احمد سبزواری جو کہ ماشاء اللہ 104 سال کی عمر مکمل کر چکے ہیں اور وہ تقریب کی صدارت بھی کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ معین احسن جذبی اور شعری بھوپالی جیسے شعراء بھی بھوپال سے وابستہ تھے شگفتہ فرحت نے ڈاکٹر صاحب کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کیلئے کی گئی خدمات کا تذکرہ کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کو پھول اور تحائف اسد محمد خان، فرحت محسن، نوشابہ صدیقی، اعجاز علی نوید نے پیش کئے۔ تقریب سے قمر النساء قمر اور پروفیسر ڈاکٹر سلمان ڈی محمد وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی نے بھی خطاب کیا۔

Tags: