خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے ساتھ لگی بوگی میں آتشزدگی

October 17, 2015 3:50 pm0 commentsViews: 26

بوگی میں لاکھوں کا سامان خاکستر، نوڈیرو ریلوے اسٹیشن سے گاڑی نکل رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی
آگ لگنے کے باعث ٹرین2 گھنٹے لیٹ روانہ ،ریلوے حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا
لاڑکانہ( یو پی پی) نوڈیرو ریلوے اسٹیشن پر خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے ساتھ لگی ہوئی مال بوگی میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس لاڑکانہ کے علاقہ نوڈیرو ریلوے اسٹیشن سے نکل رہی تھی تو اچانک اس کے انجن کے پیچھے سے لگی مال بوگی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ٹرین کو فوری طور پر روک دیا گیا اور اسٹیشن حکام نے فائر بریگیڈ عملے کو طلب کرلیا۔ جس نے موقع پر پہنچ کر کچھ دیر کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کے باعث ٹرین 2 گھنٹے تک اسٹیشن پر کھڑی رہی جس کے بعد جلی ہوئی مال بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

Tags: