اسحاق ڈار منیٰ حادثہ پر مذاکرات کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

October 17, 2015 3:50 pm0 commentsViews: 31

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قانونی ٹیم کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ منیٰ حادثہ میں شہید پاکستانی حجاج کے حوالے سے پیش رفت پر مذاکرات کریں گے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار سعودی عرب گئے ہیں جہاں وہ منیٰ حادثہ اور پاکستانی حجاج کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ اور وہ جمعہ کو واپس وطن پہنچ جائیں گے۔

Tags: