حکیم سعید کی17ویں برسی آج منائی جائیگی

October 17, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 118

کراچی( نیوز ڈیسک)سابق گورنر سندھ نامور طبیب مصنف اور سماجی رہنما حکیم محمد سعید کی17ویں برسی آج منائی جائیگی۔ حکیم محمد سعید9جنوری 1920 ء کو دہلی میںپیدا ہوئے تھے۔ حکیم محمد سعید پاکستان کے ایک مایہ ناز طبیب تھے‘ شعبہ حکمت میں ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ انہوں نے200 سے زائد کتب تصنیف کیں۔ ان کی شاندار خدمات کے صلہ میں انہیں1996 ء میں ستارہ امتیاز اور2000 میں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔

Tags: