چھاپوں میں کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت 30 ملزمان گرفتار ملک مخالف لٹریچر برآمد ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

October 17, 2015 4:04 pm0 commentsViews: 29

رینجرز نے بلدیہ‘ محمود آباد‘ سائٹ ایریا‘ گلشن بونیر اور سی ویو سے 15 افراد گرفتار کرلئے‘ سلطان آباد سے طالبان کمانڈر پکڑا گیا
ڈیفنس میں پولیس کی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہوگئے‘ کھڈا مارکیٹ میں لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ،ٹارگٹڈ آپریشن اور مقابلے کے دوران دوزخمی سمیت30ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی ہوا،گرفتار ہونے والوں میں کالعدم تنظیم اور اغواء کار بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے بلدیہ ، محمود آباد ، سائٹ ایریا، بوہرہ پیر ، گلشن بونیر اور سی ویو اپارٹمنٹ میںٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 15افراد کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیوں کے دوران ، ٹارگٹ کلرز، کالعدم تنظیم کے کارندے اور اغوا کار شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ اور ریاست کے خلاف لکھے گئے لٹریچر برآمد کرلیے۔ رینجرز انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاعات پر سلطان آباد میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈر بونیر خان سمیت7مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ حراست میں لئے جانے والے افرادکے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرزاور پولیس نے مذکورہ کارروائی سے لا علمی ظاہر کردی۔ڈیفنس پولیس نے اولڈ پلے وائی روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہونے لگے پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے ، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور تین موبائل فون اپنی تحویل میں لے کر زخمیوں کو جناح اسپتال پہنچایا، گرفتار ملزمان مبشرظہور اور حنیف آصف نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان فتح علی اور اسمعیل عرف چاچا کو گرفتار کرلیا جبکہ انکا ساتھی سرور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،۔میٹھادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عمران اور فاروق کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے پستول اور 70 ہزار روپے کیش برآمد کرلیے۔ بغدادی پولیس نے کھڈا مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو ملزمان کلیم بلوچ اور الیاس یونس کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان مذکورہ علاقے میں قائم دکانوں میں لوٹ مار کررہے تھے ۔ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ میں دو ملزمان میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران اے ایس آئی محمد یوسف ولد عبدالعزیزموقع پر پہنچ گیا ،جہاں ملزمان نے یوسف پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ،فائرنگ کے نتیجے میں یوسف کی ٹانگ پر گولی لگ گئی۔

عوامی کالونی میں پولیس
مقابلہ‘ ملزم گرفتار‘ اسلحہ برآمد
کراچی( کرائم رپورٹرعوامی کالونی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم وسیم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

مختلف علاقوں سے46ملزمان گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 46ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں71چھاپہ اور چار مقابلوں کے بعد 46 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 18 پستول ،320گرام چرس25بوتلیں شراب کی برآمد کرلیں ،جبکہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا ۔گرفتار ملزمان میں دو ڈکیت،گیارہ منشیات فروش،غیر قانونی ہتھیار رکھنے والے 15،اشتہاری و دیگر جرائم میں 18ملزمان شامل ہے ۔

 

Tags: